لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ فخرزمان کو کھلانا غلط فیصلہ ثابت ہوگا۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان صلاح الدین ایک اچھا کھلاڑی ہے لیکن اسے آگے آنے کے بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ ٹیم کی سلیکشن کھیل پر بہت اثرانداز ہوتی ہے۔ پاکستان کی باﺅلنگ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن فتح کے بعد بھی ٹیم کو اپنی محنت جاری رکھنی چاہیے حارث سہیل نے اچھے انداز میں اور جلدی خود کو محفوظ کرلیا ہے۔ کرکٹ کمینٹیٹر راجہ اسد علی خان نے کہا ہے عثمان صلاح الدین کے جذبات کرکٹ سے محبت کو ظاہر کرتے ہیں وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں انگلینڈ کے ماحول سے پہلے بھی واقف ہیں ان کے والد بھی اچھے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ انگلینڈ کی کارکردگی افسوس تاکہ میکی آرتھر کی کپتانی پر کافی بحث جاری ہے۔ 2019ان کا آخری سیشن ہوگا۔ پاکستان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے۔ انگلینڈ میں گیند مسلسل سوئنگ کرتا ہے اس لئے کوئی حتمی بات کہنا مشکل ہے۔
