سڈنی (اے پی پی) عثمان خواجہ رواں برس اگست ستمبر میں شیڈول دورہ بھارت کیلئے آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے، مچل مارش چار روزہ اور ٹریوس ہیڈ لمیٹڈ اوورز ٹیم کی قیادت کریں گے، گلین میکسویل اور جوئے برنز کو نظرانداز کر دیا گیا۔ آسٹریلیا اے لمیٹڈ اوور سکواڈ کپتان ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری، آشٹن ایگر، پیٹر ہینڈزکامب، عثمان خواجہ، مارنس، مائیکل نیسر، میتھیورینشا، جیئے رچرڈسن، ڈی آرسی شارٹ، بلی سٹین لیک، مچ سوپسن، کرس ٹریمین اور جیک ولڈرموتھ پر مشتمل ہے، چار روزہ سکواڈ میں کپتان مچل مارش، ایلکس کیری، آشٹن ایگر، برینڈن ڈوگٹ، پیٹرہینڈزکامب، ٹریوس ہیڈ، جان ہولانڈ، عثمان خواجہ، مائیکل نیسر، جوئل پیرس، کورٹس پیٹرسن، میتھیو رینشا، مچ سوپسن اور کرس ٹریمین شامل ہیں۔