لیڈز(نیوزایجنسیاں) پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں بارش سے متاثر ہو گئیں جب کہ فیلڈنگ پریکٹس کے بعد رم جھم کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کرنا پڑے۔قومی پلیئرز منگل کی شام لیڈز پہنچے تھے اور آج پریکٹس کا آغاز کیا، وارم اپ ایکسرسائز کے بعد کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس کروائی جب کہ تھرو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی مشقیں کی گئیں۔ بارش شروع ہونے کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کیے گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے لارڈز گراو¿نڈ پر پہلا ٹیسٹ 9 وکٹ سے اپنے نام کیا تھا، قومی ٹیم لیڈز پہنچ چکی ہے اور کل سے ہیڈنگلے گراو¿نڈ پر میزبان ٹیم کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔دوسرے میچ میں فخر زمان کے ڈیبیو کا امکان ہے،بابراعظم کے وطن واپس لوٹنے کے بعد سکواڈمیں عثمان صلاح الدین کی بھی انٹری کاامکان ہے اورلیڈزمیں ڈیبیوکرایاجاسکتاہے، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہے اور ٹیم دوسرے اور آخری میچ میں بھی کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔پاکستان نے میزبان ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھیلاجائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔
