بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے۔ یہ بات روس کی چار سالہ بیلا پر صادق آتی ہے۔ روسی بچی بیلا نے ایک رئیلٹی شو کے دوران پہلے انگریزی اور جرمن زبان میں گفتگو کی، اس کے بعد سپینش زبان میں نظم بھی سنائی۔ بچی نے فرانسیسی، چینی اور عربی زبان میں بھی بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ننھی بیلا کی غیر معمولی ذہانت کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔