واشنگٹن (ویب ڈیسک )یوں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دلچسپ حرکات و انداز،کڑوے جوابات، صدارتی فیصلوں اور خاص طور پر بالوں کی وجہ سے مرکز نگاہ بنے رہتے ہیں، لیکن حال ہی میں وہ ایک بچے کی توجہ کا اس طرح سے مرکز بنے کہ اپنے ننھے مداح کو پیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ہوا کچھ یوں کہ امریکی ریاست انڈیانا میں ‘رائٹ تو ٹرائے’ بل پر دستخط کی تقریب کے دوران ایک 8 سالہ بچہ جورڈن میک لن (Jordan McLinn) ٹرمپ کی نشست کے قریب کھڑا نظر آیا۔یہ بچہ نہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دیکھتا رہا بلکہ کئی بار قریب آکر گلے ملنے کی کوشش بھی کی۔8 سالہ جورڈن میک لن ٹرمپ کی نشست کے قریب کھڑا انہیں دیکھتا رہا۔ اس طرح بچے کے بار بار متوجہ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ بل پر دستخط کر کے اپنا قلم بچے کو تحفے میں دے دیا۔لیکن بچے کی پھر سے منتظر نظروں کو دیکھ کر امریکی صدر نے اپنے ننھے مداح کو نہ صرف گلے سے لگایا اور ماتھے پر بوسہ دیا بلکہ بچے کے اپنے جیسے سنہری بالوں کی تعریف بھی کی۔جس پر ہال میں موجود تمام افراد کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔
