لاہور (ویب ڈیسک ) امریکی ویب سائٹ ‘بز فیڈ’ کی موبائل فوڈ ایپ پر پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول مٹھائی ‘گلاب جامن’ کا غلط نام استعمال کرنے پر صارفین بھڑک اٹھے۔دراصل گزشتہ برس بزفیڈ کی موبائل ایپ ‘ٹیسٹی’ نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر گلاب جامن کو ’انڈین فرائیڈ ڈونٹس‘ کا نام دیتے ہوئے اس کی ترکیب بتائی تھی۔ تاہم 30 جون 2017 کو پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جو پاکستانی و بھارتی صارفین کو ناراض کرگئی اور انہوں نے ٹوئٹر پر غم و غصے کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مذاق بھی اڑایا۔صارفین کا کہنا تھا کہ ‘یہ ہماری روایتی میٹھے کی تذلیل ہے، اس مٹھائی کا نام گلاب جامن ہے اور انگریز اسے تبدیل کر رہے ہیں، ہم تو ان کے کھانوں کے نام تبدیل نہیں کرتے’۔