تازہ تر ین

سرفرازکاپہلے بیٹنگ کافیصلہ غلط نہیں تھا

لیڈز(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز حسن راجا کا کہنا ہے کہ ہیڈنگلے لیڈز پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست تھا۔پاکستان کے لیے 57 ٹیسٹ میچوں میں 31.83 کی اوسط سے 2833 رنز بنانے والے رمیز راجا کہتے ہیں کہ مجھے خوشی ہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ٹیم میں کچھ کرنے اور خود کو منوانے کا جذبہ نظر آرہا ہے۔سابق کپتان کہتے ہیں کہ لارڈز کی فتح کے بعد لیڈز میں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند دکھائی دے رہے ہیں جو ایک حقیقت پسندانہ سوچ کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کا پہلے بیٹنگ کرنا ایک دلیرانہ فیصلہ تھا جسے سراہنا چاہیے۔رمیز راجا کے خیال میں پاکستان ٹیم کے کپتان نے جب بیٹنگ کا فیصلہ کیا اس وقت دھوپ نکلی ہوئی تھی اور پچ پر گھاس نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عین ممکن تھا کہ انگلش کپتان جو روٹ بھی ٹاس جیتے تو وہ بھی یہی کرتے جو سرفراز نے کیا۔1992ءمیں ہیڈنگلے پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے والے رمیز راجا کہتے ہیں کہ ٹھنڈی ہوا چل رہی ہو، آسمان پر بادل ہوں تو اس گراونڈ پر ویسے ہی بیٹس مین بولرز کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain