لیڈز (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پہلے دن سیشن میں بیٹنگ آسان نہ تھی۔ بٹلر کا کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔نیا بال میچ کا پانسا پلٹ سکتا ہے۔ پاک انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ میچ کے پہلے دن پہلے سیشن میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا ، ہماری کوشش تھی کہ لیڈ 120رنز سے اوپر نہ جائے لیکن اگر بٹلر کا کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ میچ میں اب بھی واپس آسکتے ہیں۔ اس لئے نیا بال اہم ہوگا جو میچ کا پانسا پلٹ سکتا ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا حسن علی اور محمد عباس اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اور امیدہے کہ کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ فارم بھی اسی میچ میں بحال ہوجائے گی۔