تازہ تر ین

طلعت علی 2019ءورلڈ کپ تک قومی ٹیم کے منیجرمقرر

ہیڈنگلے (بی این پی)پاکستانی ٹیم کے موجودہ منیجر طلعت علی ورلڈ کپ دو ہزار انیس تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔قومی ٹیم کے منیجر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ وہ آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔پاکستان کیلئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے طلعت علی کا کہنا تھا کہ وہ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کے ساتھ فرائض کی انجام دہی میں اچھا محسوس کرتے ہیں کیونکہ سرفراز ایک متحرک کپتان ہیں جن کے ساتھ لڑکے جی جان سے محنت کرتے اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے ذمہ داری نبھانا بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ اس خدمت کیلئے حاضر ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain