پیرس(اے پی پی) عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں میکسی ملین مارٹرر کو شکست دی۔ جبکہ شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز انجری مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار ہو گئیں، ماریا شرا پووا، سیمونا ہالپ اور اینجلیق کربر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ فرنچ اوپن کے سلسلے میں پیر کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرٹنز کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جرمن سٹار اینجلیق کربر کی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے کیرولین گارشیا کو شکست فاش سے دوچار کیا، سرینا ولیمز انجری مسائل کے باعث پری کوارٹر فائنل سے دستبردار ہو گئیں جس کی وجہ سے ماریا شرا پووا کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں ہسپانوی سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی مارٹرر کو 6-3، 6-2 اور 7-6 (7-4) سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
