چین (ویب ڈیسک) یوں تو وصیت میں گھر، جائیداد اور قیمتی چیزوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا جاتا ہے یا اپنے پیاروں کے لیے کوئی خاص پیغام دیا جاتا ہے لیکن چین کے صوبے ہیبائی میں مرنے والے شخص کی تابوت کے بجائے گاڑی میں دفنانے کی وصیت نے سب کو حیران کردیا۔ چینی شخص نے مرنے سے پہلے وصیت کی تھی کہ ا±سے اس کی شاندار گاڑی ہی میں دفنایا جائے کیونکہ وہ اپنی گاڑی سے بہت محبت کرتا ہے۔گاڑی کے اس دیوانے چینی شخص کو اس کی وصیت کےمطابق گاڑی میں ہی دفنایا گیا اور سوشل میڈیا پر گاڑی سمیت مردے کو دفنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردے کو کفن میں اتارنے کے بجائے سلور رنگ کی ہنڈائے سوناٹا گاڑی میں اتارا جا رہا ہے۔