تازہ تر ین

ملک میں استحکام آیا, جنرل راحیل کا دبنگ خطاب

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف اپنا لوہا منوایا جب کہ امن کے لیے آپریشن ضرب عضب دنیا کے لیے بڑی مثال ہے جس کے ذریعے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا،اس امن کی قیمت ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں کے خون سے تحریر کی گئی ہے، انتہا پسند سوچ اور دہشت گردی کو شکست دے کر اب یہ قوم اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورٹریس سٹیڈیم لاہور میںپہلی پیسز انٹرنیشنل چیمپئن شپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف اپنا لوہا منوایا جب کہ امن کے لیے آپریشن ضرب عضب دنیا کے لیے بڑی مثال ہے جس کے ذریعے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا، اس امن کی قیمت ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں کے خون سے تحریر کی گئی ہے، انتہا پسند سوچ اور دہشت گردی کو شکست دے کر اب یہ قوم اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سربراہ پاک فوج نے انٹرنیشنل پیسز چیمئپن شپ کے کامیاب انعقاد پر آرمی کے افسران اور جوانوں کو مبارکباد دی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پیسز چیمپئن شپ کا انعقاد بڑی کامیابی ہے مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کا انعقاد کرایا جائے گا،کھیلوں کے انعقاد سے تمام ملکوں کے درمیان روابط مزید مضبوط مضبوط ہونگے اور تمام ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ یمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے جرات، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر شریک ممالک کے وفود کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پیسز میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو مبارک باد دیتا ہوں، دنیا کی 18 بہترین افواج نے چیمپیئن شپ میں شرکت کی، پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان چست پھرتیلے اور ہوشیار ہیں۔تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں خطاب کے بعد آرمی چیف نے فرداً فرداً تمام چیمپئن شپ میں شریک تمام شرکاءسے مصافحہ کیا۔اس سے قبل اختتامی تقریب کے موقع پر ہوا میں روشنی کے غبارے چھوڑے گئے۔پاک فوج کے چاق و چوبند جوانوں نے سلامی پیش کی۔ جنگی صورتحال میں بغیر اسلحہ دشمن سے نمٹنے کا طریقہ تیکو وانڈو کمانڈرز نے خوب مظاہرہ کرکے دکھایا۔ کمنٹری باکس سے لفظوں اور شعروں سے جوانوں کے جذبے کو ابھارا گیا۔ گھمسان کا رن پڑنے کا نقشہ بھی پیش کیا گیا۔ مسلح دشمن کو جرات، ہمت اور دلیری سے کیسے چت کیا جائے یہ مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملا۔ لڑائی میں زخمی ساتھیوں کو بچانے اور دشمنوں پر چڑھ دوڑنے کے گ±ر بھی سکھائے گئے۔دہشت گردی کا نشانہ بن کر ٹانگوں سے محروم جوان بلیڈ رنرز کے طور پر اِن ایکشن ہوئے۔اس موقع پر پاک آرمی کے جوانوں نے مختلف ڈرلز اور اسکلز کا مظاہرہ کیا، جنرل راحیل شریف نے جوانوں کوداد دی۔اس کے علاوہ لاہور گیریڑن اینڈ پولو کلب کے گھڑ سواروں نے نیزہ بازی کے کمالات بھی دکھائے جس میں سرپٹ دوڑتے گھوڑوں نے ماحول کو اور زیادہ گرما دیا۔، ڈھول کی تھاپ پر خوبصورت رقص کا بھی مظاہرہ کیا گیا، آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے ساتھ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملی نغمہ گایا۔ اس موقع پر جہانگیر خان، سہیل عباس، شعیب اختر اور پہلی بار ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ایشیا اور پاکستان کی پہلی خاتون ثمینہ خالد بھی موجود تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain