تازہ تر ین

ہر 7 سیکنڈز بعد 15 سال سے کم عمر بچی کیساتھ شرمناک اقدام

لندن (خصوصی رپورٹ) بچوں کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی امدادی ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہر سات سیکنڈ میں 15 سال سے کم عمر ایک بچی کی شادی کر دی جاتی ہے۔ انڈیا، افغانستان، یمن اور صومالیہ جیسے ممالک میں دس سال تک کی عمر کی لڑکیوں کی ان کی عمر سے بہت بڑے مردوں سے شادیاں ہو جاتی ہیں۔ یہ رپورٹ ”سیو دی چلڈرن“ کی جانب سے رواں ماہ لڑکیوں کے بین اقوامی دن کے موقع پر جاری کی گئی تھی۔رپورٹ میں دنیا کے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ یہ درجہ بندی سکول جانے، کم عمری میں شادی، کم عمری میں حمل، زچگی میں اموات اور پارلیمان میں خواتین کے تحت کی گئی ہے۔اس درجہ بندی میں چاڈ، نائیجر، جمہوریہ وسطی افریقہ، مالی اور صومالیہ سب سے نیچے ہیں جبکہ 144ممالک کی فہرست میں پاکستان‘ بھارت اور افغانستان بالترتیب 88ویں‘ 90اور 121ویں نمبر پر ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کم عمری میں شادی کے واقعات جو آج تقریباً70 کروڑ ہیں وہ 2030 ءتک 95 کروڑ ہو جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain