اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ وہ اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں۔ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس پاکستان سے درمندانہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ انہیں حق حاصل ہے کہ وہ ہمارے قانونی فیصلوں کو کالعدم قرار دیں لیکن انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس ہماری عزت نہیں کریں گے تو ہمیں بھی اپنے ادارے کے دفاع کے لیے جواب دینے کا حق ہے، مذاق بنالیا ہے کہ کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا اور اس کی تضحیک شروع کردیں۔