تازہ تر ین

نواز شریف ملک کےلیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بنی گالہ میں عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ صوبے میں بھارت مداخلت کررہا ہے تو وزیراعظم نے عالمی فورمز پراس حوالے سے بات کیوں نہیں کی، نواز شریف نے اقوام متحدہ سمیت دیگر فورم پربھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا جب کہ مودی پاکستان کودہشت گرد کہنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے لیکن نوازشریف بھارت کے خلاف چپ کیوں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم جب کچھ کرنا چاہتے تو کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے، پتہ چلنا چاہیے کہ ملک کے میر جعفر اور میر صادق کون ہیں جب کہ وزیر دفاع صرف اپوزیشن پر الزام تراشی میں لگے ہیں اور ان کی حکومت صرف نوازشریف کی کرپشن بچا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ہے، سیکیورٹی لیکس کے ذریعے فوج کو بدنام کیا گیا لہذا لیکس کے ذمہ داران کو فوری سامنے لایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain