لاہور) مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان نے الزامات لگانے پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خلاف 30 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی دھواں دھار پریس کانفرنس پر رد عمل میں عبدالعلیم خان نے بھی شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 2008 سے اپوزیشن کی سیاست کر رہا ہوں ، میاں شہباز شریف الزامات کے ثبوت دیں۔ شہباز شریف نے میری ذات پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، ان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر عدالت جاوں گا اور 30 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کروں گااور ہرجانے کی رقم شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو اصل مسئلہ این اے 122 میں پیش آنے والی ہزیمت سے ہے حکمران بیانات کی بجائے پاناما لیکس پر حقائق قوم کے سامنے لائیںعمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے