برسبین (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوساﺅتھ ویلز کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے رواں شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں کوئنزلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنا کر اپنی 30ویں سالگرہ کو یادگار بنا لیا۔ وارنر 27 اکتوبر 1986ءکو نیوساﺅتھ ویلز میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ڈٹ کر کوئنز لینڈ کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی۔ وارنر 134 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔
