تازہ تر ین

کڑوڑ پتی عاشق آخر محبوبہ کی لامحدود خواہشات پورا کرتے جیل جا پہنچا

بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین میں ایک عاشق اپنی خوبصورت دوست پر کروڑوں ڈالر لٹانے کے بعد جیل پہنچ گیا۔ کامیاب بزنس مین کا کروڑ پتی بیٹا زینگ زیاﺅن ایسی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگیا جو اپنے حسن کے بل بوتے پر اسے بیوقوف بناتی رہی اور لڑکے نے اسے خوش کر نے کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خرچ ڈالے۔29 سالہ زینگنے لڑکی کی محبت میں سب کچھ لٹاتے ہوئے اپنے والدین کی دولت خرچ کر ڈالی لیکن حسینہ کی فرمائشیں کم نہ ہوئیں جس پر اس نے اپنے باپ کی کاروباری ساکھ کو استعمال کرتے ہوئے ادھار پیسے پکڑنا شروع کر دئیے۔زینگ نے اڑھائی کروڑ ڈالر کے قریب قرض لیکر لڑکی کو مہنگی اشیا، لگڑری ہوٹلوں میں طعام و قیام اور بیرون ممالک کی سیر کرائی اور جب قرض چکانے کا وقت آیا تو وہ کنگال ہوچکا تھا، قرض داروں کی شکایت پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain