لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مجموعی طورپر آٹھ لاکھ سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں ساڑھے تین لاکھ پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشن پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھے ہوئے انتہائی شاندار طریقے سے فرائض کی انجام دہی کر رہے ہیں اور اس موقع پر پاکستانیوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ محبت کا ایسا اظہار کر دیاہے کہ تصویروں نے سوشل میڈیا سمیت ہر طرف خوشیاں بکھیر دی ہیں۔یہ تصویر محبت کا انتہائی خوبصورت منظر پیش کر رہی ، اس تصویر میں ایک بزرگ ماں ڈیوٹی پر کھڑے فوجی کے سر پر پیار دیتے ہوئے اس کا منہ بھی چوم رہی ہے ، ہاں ہر ماں ملک کیلئے جان قربانی کرنے والے فوجی کو اپنا بیٹا ہی سمجھتی ہے اور یہ تصویر اس کی جیتی اور جاگتی مثال ہے اور اس تصویر کو بھی لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں ایک بوڑھا شخص جوان کے سر پر پیار دیتے ہوئے اسے دعائیں دے رہاہے۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ پنجاب پولیس بھی اس قومی فریضے میں سیکیورٹی پر معمار ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا بیڑہ اٹھائے کھڑی ہے تاکہ ووٹرز بے خوف ہو کر اپنے لیڈر کا انتخاب کر سکیں اور ایسے موقع پر شہری ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں، اس تصویر میں شہری پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہاہے۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک نوجوان اپنے ملک کے محافظ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اسے لال رنگ کا گلاب پیش کر اپنی محبت کا اظہار کر رہاہے۔”غریب سہی لیکن دل پہاڑوں سے بھی بڑے ہیں “ اس تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک نوجوان جو کہ زیادہ پیسے والا تو محسوس نہیں ہورہا لیکن اس کا دل پاک فوج کیلئے محبت سے مالا مال ہے اور وہ اپنے جانبازوں کو پیاس بجھانے کیلئے جوس پیش کرہاہے۔ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑا ہو کر پاک فوج میں شمولیت اختیارکر کے ملک کی خدمت کرے اور ایسے ہی جذبہ اس بچے کے چہرے پر نظر آرہاہے جو کہ حقیقی ہیرو کو پھول پیش کرتے ہوئے اس کے ساتھ تصویر بنوا کر انتہائی خوش اور پر جوش نظر آ رہاہے۔ہر طرف محبت کا ہی پیغام مل رہاہے چاہے وہ بچے ، جوان یا پھر بوڑھے ہوں ، اس تصویر میں ایک عمررسیدہ شخص فوجی جوان کو پھول پیش کر کے اپنی محبت کا اظہار کررہاہے۔
