لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے ’معرکہ‘ مار لیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد 16,620 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم 16,421 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نتائج حلقہ این اے 125 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے ہیں اور اس طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو فیصلہ کن برتری مل گئی ہے۔یاد رہے کہ یہ تمام نتائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہیں اور سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔
لاہور کا وہ پہلا حلقہ جہاں تحریک انصاف کو فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی
