ملتان (ویب ڈیسک) ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جن کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسعید انصاری کو شکست دیدی ہے۔شاہ محمود قریشی نے مجموعی طور پر 93,497 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ن لیگ کے رہنماءعامر سعید انصاری 73,529 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یاد رہے کہ یہ تمام نتائج غیر حتمی و غیر سرکاری ہے اور حتمی و سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنماءنے کامیابی حاصل کر لی ،یہ کون سا امیدوار ہے؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
