Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وفاق اور پنجاب بھی عمران کا

    By Daily Khabrainجولائی 26, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ رپورٹنگ ٹیم‘ نمائندگان خبریں) غیر حتمی اور غیر سر کاری نتائج کے مطابق عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 110کے ساتھ پہلی اور مسلم لیگ (ن)نے 68نشستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ¾ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جیت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جشن منایا ¾ ریلیاں نکالیں ¾ آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ¾پیپلز پارٹی کو 35، ایم ایم اے 10 اور ایم کیو ایم 5 ¾ 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 272 میں سے 267 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 110 اور مسلم لیگ (ن) کو 68 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد وقفہ وقفہ سے انتخابی نتائج موصول ہوتے رہے ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 35، متحدہ مجلس عمل کو 10 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان 5، بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق)4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر 19 آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی 131، تحریک انصاف کو 112، 36 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو 4 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔سندھ میں پیپلز پارٹی کو 55، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 10اور ایم کیو ایم کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔تحریک انصاف کو 36، عوامی نیشنل پارٹی 3، متحدہ مجلس عمل کو 5، مسلم لیگ (ن) کو تین اور 5 ا?زاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری بھٹو، آصف علی زرداری، شاہ محمود قریشی ، ،میاں منظور وٹو، امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، صاحبزادہ طارق اللہ ،میجر (ر)طاہر صادق ، احسن اقبال، خرم دستگیر ، ،احسن اقبال، اسد عمر ، ڈاکٹر یاسمین راشد کامیاب جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این اے53 اسلام آباد کے حلقے میں عمران خان سے ہار گئے اور دوسرے حلقے میں پی ٹی آئی کے صداقت عباسی کے خلاف بھی انکی وزیشن کمزور ہے ۔،مرتضی جاوید عباسی ،سابق وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر، طلال چوہدری، خواجہ آصف سمیت ن لیگ کے متعدد امیدواران کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار پارلیمنٹ دوڑ سے باہر ہو گئے۔پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو برتری حاصل جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے خیبر پختونخواہ میں بھی پی ٹی آئی آگے ہے اور متحدہ مجلس عمل، اے این پی سمیت دوسری جماعتیں پیچھے ہیں۔اے این پی کے غلام احمد بلور نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ پیپلزپارٹی کو سندھ میں اکثریت مل گئی۔ راولپنڈی ڈویژن میں بھی عام انتخابات بدھ 25جولائی کو پر امن اور شفاف انداز میں منعقد ہوئے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر (ای سی پی) پاکستان جسٹس(ر )سردار محمد رضا خان نے این اے 62 راولپنڈی کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ڈویڑنل پبلک سکول ڈھوک کالا خان، شمس آباد، پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، مری روڈ اور ویمن ڈگری کالج سکستھ روڈ میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی بدھ کے روز ہونے والے عام انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد مسلم لیگ ن ضلع بھر کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر شکست سے دوچار ہو گئی۔ راولپنڈی شہر کی نشست پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گوجر خان کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف ، راولپنڈی کینٹ اور ٹیکسلا، چکری اور مری کی چار نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے59 اوراین اے 63پر بڑے اپ سیٹ کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان کامیاب قرار پائے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57مری سے تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مات دے دی۔این اے58گوجر خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری عظیم کو شکست دے دی۔این اے 59پر تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان نے آزاد امیدوار اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر سبقت لے لی۔ این اے 61راولپنڈی کینٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار عامر کیانی نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار پر واضح برتری حاصل کر لی۔ جبکہ حلقہ این اے62راولپنڈی سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری پر واضح برتری حاصل کر لی۔ اسی طرح رات گئے تک موصول ہونے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع بھر میں صوبائی اسمبلی کی 15نشستوں پر بھی تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔اطلاعات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور حاجی امجد محمود چوہدری بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ وہاڑی سے نمائندہ خصوصی، میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق این اے 165 کے کل 297 میں سے 114 پولنگ سٹیشنز سے موصولہ غیرحتمی ، غیرسرکاری نتائج کے مطابق اورنگزیب خان کھچی 36326 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعید احمد خان 23229 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،پی پی 235کے کل 159 میں سے 30 پولنگ سٹیشنز سے موصولہ غیر حتمی ، غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے نواب علی رضا خان خاکوانی 10160 ووٹ حاصل کرکے آگے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے آصف سعید خان منیس 7764 ووٹ حاصل کر کے پیچھے ہیں۔ پی پی 236 کے کل 139 میں سے 64 پولنگ سٹیشنز سے موصولہ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد جہانزیب خان کھچی 20228 ووٹ حاصل کر کے آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اظہر احمد خان یوسفزئی 9288 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضلع وہاڑی میں اےن اے 162میں مسلم لیگ(ن)کے چودھری فقےر حسےن ارائےں 30ہزار ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان تحرےک انصاف کے خالد محمود چوہان 19ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، آزاد امےدوار عائشہ نذےر جٹ 17ہزار ووٹ لیکر تےسرے نمبر پر ہیں۔ اےن اے 163میں مجموعی طور پر 93پولنگ سٹےشن کے رزلٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے سےد ساجد حسےن شاہ کو برتری حاصل ہے جو مجموعی طور پر 36ہزار ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ، پی ٹی آئی اور جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی مجموعی طور پر 25ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اےن اے 164میں پی ٹی آئی کے طاہر اقبال چودھری مجموعی طور پر 102پولنگ سٹےشن سے موصول ہونے والے رزلٹ کے مطابق 31ہزار ووٹ لیکر پہلے نمبر پر، مسلم لیگ(ن)کی محترمہ تہمینہ دولتانہ 27ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، آزاد امےدوار رانا صغےر احمد عرف گڈو تےسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 232سے پی ٹی آئی کے اعجاز سلطان بندےشہ، پی پی 233 سے پی ٹی آئی کے رائے ظہور احمد کھرل، پی پی234سے مسلم لیگ(ن)کے میاں ثاقب خورشےد، پی پی 235سے پی ٹی آئی کے علی رضا خاکوانی، پی پی 236سے پی ٹی آئی کے جہانزےب خان کھچی جیتنے کی پوزےشن میں ہیں۔ ضلع ساہےوال مےں پاکستان مسلم لےگ (ن) اےک بار پھر سبقت لے گئی2 قومی اور 5صوبائی سےٹوں سے واضح بر تری سے کامےاب جبکہ اےک سےٹ پر مقابلہ جاری ۔چےچہ وطنی سے دو پی ٹی آئی کے امےدوار کامےاب ۔تفصےلات کے مطابق ساہےوال کی تےن قو می ا ور سات صوبائی سےٹوں پر بڑا کانٹے دار مقابلہ ہوا لےکن مسلم لےگ (ن) موجودہ الےکشن مےں اےک بار پھر سبقت لے گئی کامےابی کا سہرا ضلعی صدر ملک ندےم کامران ،جنرل سےکرٹری ارﺅ نذر فرےد اور مےاں نواز شرےف کے دست راس ملک رمضان اور ےوتھ ونگ کے ڈوےژنل صدر ملک عامر کے سر ۔ساہےوال مےں جشن کا سماں مسلم لےگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور منوں من مٹھائےاں تقسےم کر دی گئےں۔ملک ندےم کامران اور پےر عمران شاہ ،ملک ارشد کو کندھوں پر اٹھا کر کارکنوں کا اظہار ےک جہتی ۔قو می اسمبلی کی تےن نشستوں کے غےر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لےگ (ن) کے اےن اے 147سے پےر عمران ولی شاہ بھاری اکثرےت سے کامےاب ہو گئے جبکہ دورسے نمبر پر پی ٹی آئی کے چو ہدری نو رےزشکور کو شکست فاش کر دےا جبکہ تےسر نمبر پر رانا عامر پی پی پی کے رانا عا مر شہزاد طاہر۔اےن اے 148مےں مسلم لےگ (ن) کے چو ہدری محمد اشرف کامےاب ہوگئے۔ این اے 206 پر 130 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید خورشید احمد شاہ کو 64980 ووٹ کے ساتھ برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے طاہر شاہ 27384 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ۔ پی کے 29بٹگرام 2سے تحریک انصاف کے امیدوار تاج محمد خان 16754ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے پی کے 31مانسہرہ 2سے تحریک انصاف کے بابر سلیم سوات 38814ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ پی پی 43پنگجور سے بی این پی اے کے اسد اللہ 21020ووٹ لیکر کامیاب رہے ان کے مقابل زاہد حسین نے 10160ووٹ لئے۔جنرل انتخابات 2018 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 سے پاکستان مسلم لیگ کے چودھری حسن الٰہی 40376 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے نوابزادہ غضنفر علی گل 17431 ووٹ حاصل کر سکے۔ حلقہ این اے 69 گجرات سے پاکستان مسلم لیگ کے چودھری پرویز الٰہی 19260 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے چودھری مبشر حسین 7172 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے سید فیض الحسن شاہ نے 50163 پاکستان مسلم لیگ ن کے چودھری جعفر اقبال نے 29208 ووٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری قمر زمان کائرہ 21102 ووٹ حاصل کیے۔ حلقہ این اے 71 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چودھری عابد رضا کوٹلہ 18975 ووٹ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چودھری محمد الیاس 10499 ووٹ حاصل کر سکے۔ صوبائی حلقہ پی پی 31 سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے مشترکہ امیدوار سلیم سرور 11775 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے حاجی عمران ظفر 5371 ووٹ حاصل کر سکے۔ حلقہ پی پی 32 سے مسلم لیگ ن کے میاں طارق محمود 16940 پاکستان تحریک انصاف کے میاں اختر حیات 14985 جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے اعجاز احمد رنیاں 11845 حلقہ پی پی 34 سے پاکستان تحریک انصاف کے چودھری لیاقت علی بھدر 35882 پاکستان مسلم لیگ ن کے چودھری شیر احمد کوٹلہ نے 28947 ووٹ حاصل کیے۔ ضلع شیخوپورہ کی 4قومی اور 9صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں ابتدائی نتائج کے مطابق مجموعی طور پر تحریک انصاف کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے اور ان کا پلڑا (ن) لیگ سے آگے جا رہا ہے،تاہم این اے 120میں سابق وفاقی وزیررانا تنویر حسین واضح مارجن سے جیت رہے ہیں جبکہ پی پی 140سے پی ٹی آئی کے میاں خالد محمود،پی پی 141سے عاند حسین چٹھہ،پی پی 142سے شیر اکبر خان،پی پی 136سے خرم اعجاز چٹھہ ،پی پی 135سے عمر آفتاب ڈھلوںجبکہ این اے 119سے بریگیڈیئر راحت امان غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جیت گئے ہیں۔ پی کے 29 بٹگرام سے تحریک انصاف کے تاج محد 16754 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مخالف راہ حق پارٹی کے امیدوار عطا محمد نے 12019 ووٹ لیے۔ پی پی 200 ساہیوال سے مسلم لیگ ن رانا ریاض احمد خان 43654 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے انہوں نے اپنے مخالف تحریک انصاف کے امیدوار حاجی وحید اصغر ڈوگر کو شکست دی۔ این اے 143 میں شیر کا پلڑا بھاری پی پی 184 میں برج الٹ گیا۔ صوبائی امیدوار سید جگنو محسن نے اسی فیصد نتائج میں سابق صوبائی وزیر سید رضا گیلانی کو چاروں شانے چت کر دیا۔ چیچہ وطنی میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 149 اور پی پی 201 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ حلقہ پی پی 200 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا ریاض احمد خاں اور حلقہ پی پی 202 سے پاکستان تحریک انصاف کے ملک نعمان احمد لنگڑیال کامیاب قرار پائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حلقہ این اے 149 اور پی پی 201 سے کامیاب ہونے والے رائے مرتضیٰ اقبال خاں سابق صوبائی وزیر رائے علی نواز خاں کے صاحبزادے اور پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب ریجن کے سابق صدر رائے حسن نواز خاں کے بھتیجے ہیں۔ این اے 231 سے پیپلزپارٹی کے ایاز علی شاہ شیرازی 80725 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابل امیدوار جن کا تعلق ایم ایم سے ہے ۔ 7956 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے این اے 231 پشاور سے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی 72822 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مقابل اے این پی کے غلام بلور 40572 ووٹ لے کر ہار گئے۔

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.