لاہور (آئی اےن پی) قومی کرکٹر عمران نذیر کو تحر ےک انصاف کو ووٹ دینے پر دھمکیاں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران نذیر نے کہا کہ جب سے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا تب سے ہی مجھے نامعلوم فون نمبرز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔ عمران نذیر نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ کون لوگ ہیں لیکن میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میرا ووٹ پی ٹی آئی کے لیے ہی ہے جس کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے جانے سے قبل عمران ںنذیرنے ایک اور ٹویٹر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اور میرے اہل خانہ تیار ہو کر ووٹ ڈالنے کے لیے جا رہے ہیں، میں بلے پر مہر لگانے کے لیے بے تاب ہےں ۔
