تازہ تر ین

ایل ڈی اے اراضی کیس ۔۔۔افسوس ریاست اپنی زمین کی حفاظت نہیں کرتی : چیف جسٹس

لاہور(صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایل ڈی اے کی اراضی پر قبضے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ افسوس ہے کہ ریاست اپنی زمین کی ہی حفاظت نہیں کرتی۔جمعرات کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں فاضل بینچ نے ایل ڈی اے کی اراضی پر قبضے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران آئل کمپنیوں کے نمائندے اور پمپ مالکان پیش ہوئے۔ پیٹرول پمپ مالکان نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے لاہور کے مختلف علاقوں میں اراضی لیز پر لی ہے جس کا کرایہ ادا کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لیز کا مطلب یہ نہیں کہ زمین ساری زندگی کے لیے آپ کو دے دی۔ سال کا 15 ، 15 ہزار روپے کرایہ ادا کرکے چسکے لیتے رہے، 15 ہزار تو پیٹرول ڈالنے والے کی تنخواہ بھی نہ ہوگی، شرم آتی ہے کہ سرکاری زمین کی بندر باٹ کی گئی، افسوس ہے کہ ریاست اپنی زمین کی ہی حفاظت نہیں کرتی۔ تحقیق ہوئی تو بہت سی چیزیں کھل جائیں گی۔نگراں وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ میری سربراہی میں کمیٹی قائم ہو گئی ہے جو اس کا جائزہ لے گی۔ سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر کو حکم دیا کہ فوری کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور آج (جمعہ کو) رپورٹ دیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain