Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران بہترین دوست ، روایت برقرار رکھیں گے : چین

    By Daily Khabrainجولائی 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ (اے این این)چین نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بہترین دوست قرار دے دیاہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھی پاک چین دوستی کی سالوں پرانی روایت برقرار رکھیں گے۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی دار الحکومت بیجنگ کے تھنک ٹینک کے عہدے دار گاﺅ زکی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے تمام اشارے عمران خان کی طرف جاتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ان کو بہترین دوست کی طرح سمجھا جائے گا،وہ چین آئیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھی پاک چین دوستی کی سالوں پرانی روایت برقرار رکھیں گے۔انہوں نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے آنے والے نتائج کی حمایت کی اور انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات بغیر کسی رکاوٹ کے اختتام پزیر ہوئے۔اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے مشن کے ڈپٹی چیف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگران حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی کامیابی پر سلامی پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نتیجہ چاہے کچھ بھی آئے، وزیر اعظم کوئی بھی بنے مگر پاکستان جیت گیا۔چین نے عمران خان کے بھارت سے متعلق بیان وصلہ افزا قرار دیا اورکہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آپس کے تعلقات کو مستحکم کرسکتے ہیں۔چینی تھنک ٹینک کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ جہاں تک بھارت سے تعلق کی بات ہے چین اور بھارت آپس میں رابطے بڑھانے کی کوشش کررہاہے۔اس سے قبل سی پیک کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ سی پیک منصوبے کو پاکستان میں ہمہ گیر حمایت حاصل ہے۔ اس لئے یہ منصوبہ کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھتا رہے گا۔عمران خان نے سی پیک کے متعلق انتہائی اہم اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ ہم سی پیک کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔چین اور پاکستان کے عوام کی مشترکہ کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے اور اس سے گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے کئی حصوں میں بہت تعمیر و ترقی ہوئی ہے۔ پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات نے سی پیک کی بھرپور حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔واضح رہے چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)دنیا میں جاری اس وقت سب سے بڑا اقتصادی و ترقیاتی منصوبہ ہے جسکی ابتدائی مالیت چھیالیس ارب ڈالر ہے جو مزید بڑھ کر باسٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں 20 اپریل 2015 کو پاکستان میں چینی صدر کے دورے کے دوران، مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 51 یادداشتوں پر چین اور پاکستان کے درمیان منصوبوں پر دستخط ہوئے تھے جس پر عمران خان سمیرت دیگر جماعتوں نے تنقید کی تھی۔

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.