تازہ تر ین

پرویز رشید سے استعفیٰ, مزید اہم شخصیات کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی سے متعلق خبر کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ پرویز رشید کو خبر سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انگریزی اخبار کے رپورٹر کو معلومات کی فراہمی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے سینئر افسروں پر مشتمل کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ کمیٹی معلومات کی فراہمی کے مقاصد کا تعین بھی کرے گی۔ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ اکتوبر کو ایک ا نگریزی اخبار میں چھپنے والی خبر قومی سلامتی کے منافی تھی۔ اب تک کے شواہد کے مطابق اس سلسلے میں وزارت اطلاعات سے کوتاہی ہوئی ہے ۔ ۔ پرویز رشید کو معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس، ایجنسیوں سمیت اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم بنائی جا رہی ہے، انکوائری کمیٹی خبر کے مفادات اور مقاصد کی نشاندہی کرے گی انکوائری کمیٹی الزامات کی تحقیقات کرے گی کمیٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی پی کے سینئر افسران ہونگے۔ وزیر اطلاعات کو آزادانہ تحقیقات کیلئے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعظم نے وزیر اطلاعات پرویز رشید سے وزارت واپس لے لی۔ دستیاب شواہد کے مطابق وزارت اطلاعات نے کوتاہی برتی، انگریزی اخبار میں شائع خبر قومی سلامتی کے منافی تھی۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھ اکتوبر کو نیشنل سکیورٹی کمپنی اور نیشنل ایکشن پلان کے متعلق ہونے والی میٹنگ سے متعلق خبر شائع ہونے سے قومی سلامتی خطرے میں ڈال دی گئی۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان مصدق ملک نے پرویز رشید کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہی ”نیوز گیٹ“ کے ذمہ دار ہیں۔ ایک بیان میں مصدق ملک نے بتایا کہ تحقیقات اہم موڑ پر ہیں۔ مزید تفصیلات وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان خود بیان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کسی تحقیقات کے مطابق پرویز رشید سے کوتاہی ہوئی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک اُنہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبر قومی سلامتی کے منافی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی ممکنہ طور پر پہلے مرحلے میں پانچ افراد سے تفتیش کرے گی۔ ان پانچ افراد میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری، چیئرمین پیمرا ابصار عالم، صوبائی وزیر قانون ثناءاللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کی برطرفی کا فیصلہ گزشتہ روز آرمی چیف سے کی گئی ملاقات میں کیا گیا۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت ایک اور اہم حکومتی رکن شامل تھے۔خیال رہے کہ وزارت کا عہدہ واپس لینے کے بعد وفاقی پرویز رشید کو حاصل استثنیٰ ختم ہوگیا ہے اور اب ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا اختیار رکھتی ہے کہ تحقیقات کے لیے کسی کو بھی شخص کو طلب کرسکتی۔ اس حوالے سے مذکورہ پانچ اہم سرکاری شخصیات کے علاوہ تحقیقاتی کمیٹی آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو بھی بلا سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain