تازہ تر ین

پولیس اور کھلاڑیوں میں تصادم, پتھراﺅ ،شیلنگ سے متعدد زخمی

اسلام آباد، راولپنڈی، بنی گالہ( نمائند گان)بنی گالہ میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھڑپ کے بعد پولیس ناکہ چھوڑ کر بھاگ گئی کارکنان نے عمران خان چوک پر پڑا¶ ڈال لیا ۔ہفتہ کے روز بنی گالہ میں عمران خان چوک پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی کارکنوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر دھاوا بول دیا جس پر پولیس عمران خان چوک پر قائم ناکہ چھوڑ کر بھاگ گئی اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس ناکے کی جگہ پر خود پڑا¶ ڈال کر قبضہ کر لیا۔ بنی گالہ میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، پولیس کے لاٹھی چارج سے عمران خان کے کزن کا بیٹا احمد نیازی بھی زخمی ہوگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے کے پیش نظر حکومتی مشینری حرکت میں آگئی اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کا محاصرہ کرلیا گیا ۔ پولیس اہلکاروں اور ایف سی اہلکاروں نے بنی گالا چوک سے پاکستان چوک تک تقریباً پانچ مقامات پر ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں پر اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ جبکہ بنی گالہ کی گلیوں میں اہلکاروں گشت کرتے رہے۔ کسی بھی شخص کو بغیر شناخت کے چھوڑا نہیں جارہا تھا۔ لیکن اس کے باوجود سوات سے کارکنان کی بہت بڑی تعداد مرگلہ کی پہاڑیوں کے راستے تھے عمران خان کی رہائش گاہ تک پہنچ گئے اس کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور سے کچھ فیملیز بھی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں لاہور سے آئی ہوئی ایک کارکن اقصی ٰکا یہ کہنا تھا کہ حکومت چاہے ہمارا کھانا روکے ہم پر شیلنگ کرے ہم پر لاٹھی چارج کرے ہم پھر بھی یہاں کھڑے رہیں گے۔ اور دو نومبر کے دھرنے میں ضرور شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ چار سے پانچ سال کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے انہوں نے سر پر پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے تھے۔ اور زبان پر گو نواز گو کے نعرے گونج رہے تھے۔ بنی گالہ کے اطراف میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد پتھرا? اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان چوک پر مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھرا? کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے بھی آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کےلئے خیبر پختونخوا سے آنے والی ٹریفک کو کنٹینرز لگاکر پنجاب میں داخلے سے روک دیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کےلئے پشاور اسلام آباد موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کردیاگیا ہے،گوجرانوالہ اور بھکر کے قریب قومی شاہراہ وں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں ۔پشاوراسلام آباد موٹروے پرپنجاب کی حدود میں کنٹینرزلگاکر سڑک بند کردی گئی ہے۔اٹک خیرآباد پل پر ایک جانب سے سڑک بند ہے اور دوسری جانب سے یک طرفہ آمد و رفت کی وجہ سے ٹریفک جام رہا۔ٹریفک کوپنجاب کے علاقے برہان کے قریب بھی روکاگیاہے،پنجاب سے خیبرپختونخوا جانے والے راستے کھلے ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی مختلف مقامات پر کنٹینر زپہنچ گئے ہیں ۔پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کرلیاگیا ہے۔جنوبی پنجاب اور ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے قافلوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظربھکر کے قریب قومی شاہراہ پر بھی کنٹینر ز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ 2 نومبر کا دھرنا روکنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ حرکت میں آگئی، انتظامیہ نے شہر بھر میں پولیس کی40 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کیلئے پنجاب پولیس ایکشن میں آگئی، خیبر پختونخوا سے آنیوالی ٹریفک کو کنٹینرز لگا کر پنجاب میں داخلے سے روک دیا، اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کیلئے پشاور اسلام آباد موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے، وفاقی پولیس اور اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما ہیبت اللہ کو دل کا دورہ پڑنے کے باوجود بروقت ہسپتال پہنچانے کی بجائے ہتھکڑیاں لگا کر جیل میں رکھا گیا ، ڈاکٹرز نے جب دل کے دورے کی تصدیق کی تو ہتھکڑی سمیت تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ہیبت اللہ کو بیک وقت ہتھکڑی بھی لگی ہوئی تھی اور ڈرپ بھی لگی رہی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 29 اکتوبر کو چیئرمین عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی منسوخ کردی۔تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری کے مطابق جمعہ کے روز پی ٹی آئی کارکنان نے جس مزاحمت کا مظاہرہ کیا وہ کچھ نہیں تھی کیونکہ پارٹی کی توجہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کی طرف ہے۔ریلی کی منسوخی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو نکالے جانے والی ریلی عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے نکالی جانی تھی۔ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ تمام رکاوٹیں پھلانگ کر بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملنے جاپہنچے،چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شہر کی موجود ہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ،جبکہ دشوار گزار جنگلوں کو پھلانگ کر ایک طویل جدوجہد کے بعد وہ اپنے قائد سے جاملے،حلیم عادل شیخ کے ساتھ کراچی سے آنےو الے ساتھیوں میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مسرورسیال ،جاوید اعوان ،شیخ اقبال ، مرزا عظیم ،تسنیم زہرا، دعا بھٹو،جمیلہ بلوچ اور دیگر نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرکے پولیس کو اپنی جانب متوجہ کیے رکھا جبکہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کرحلیم عادل شیخ جنگلوں کے راستے سیڑھیاں لگا کر جنگلہ کراس کرتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچنے پر کامیاب ہوگئے ، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ چاہے کیسی بھی مشکل ہو کوئی پہاڑ یا چٹان ہو اگر خان نے پکارا ہے تو ہم ضرور جائینگے اس کی چاہے ہمیں کوئی بھی قیمت چکانا پڑے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain