لاہور(ویب ڈیسک)اگر تو آپ گوگل میپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں ایک کارآمد فیچر خاموشی سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔درحقیقت اب جب آپ کا کسی دوست کو اپنی لوکیشن ٹریکنگ کی دعوت دیں گے تو اب ایک نیا آئیکون بھی لوکیشن انفارمیشن کے ساتھ سامنے آجائے گا، اور وہ ہے بیٹری لیول۔جی ہاں اب اگر کوئی پیارا آپ کا متنظر ہوگا تو اس ایپ سے اسے علم ہوسکے گا کہ آپ کا فون بند ہونے والا ہے یا بیٹری انتہائی لو ہے۔یہ فیچر آپٹ ان ہے تو یہ معلومات اس وقت تک شیئر نہیں ہوسکے گی جب تک آپ کسی کو اس تک رسائی نہیں دیتے۔گوگل کی جانب سے اس فیچر کو خاموشی سے متعارف کرایا گیا تھا مگر ایک ریڈیٹ صارف کو اس کا علم اس وقت ہوا جب وہ اپنی بیوی کے راستوں پر نظر رکھتا تھا۔یہ نئی معلومات اب لوگوں کے لیے یہ بہانہ ناممکن بنادے گا کہ ان کا فون مرگیا تھا یا مرنے والا ہے، اس لیے وہ تاخیر سے پہنچے۔لوکیشن شیئرنگ کا فیچر گوگل میپس میں گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی کے مطابق یہ فیچر گمشدہ فون کو تلاش کرنے کے لیے بھی کارآمد ہے۔اس سے قبل گوگل میپ کے ویب ورڑن میں گزشتہ ماہ ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا گیا تھا، ویب ورڑن میں اب صارفین کو نوٹیفائی کیا جارہا ہے کہ کس وقت انہیں اپنے گھر یا دفتر سے نکلنا چاہیے تاکہ وہ بروقت اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔گوگل میپ کے ویب ورڑن میں رواں سال جنوری سے نوٹیفکیشنز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا مگر یہ اب تک کچھ زیادہ مددگار نہیں تھا۔مگر اب نوٹیفکیشن میں ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے جسے ٹائم ٹو لیو (Time to leave) کا نام دیا گیا۔