لاہور (کرائم رپورٹر)زینب زیادتی و قتل کیس کے بعد اے ٹی سی کے جج سجاد احمد نے نور فاطمہ ،لائبہ اور عائشہ اسد کیس کا فیصلہ بھی سنا دیا ، زینب زیادتی و قتل کیس میں سزا پانے والے ملزم عمران کو 4،4 بار سزائے موت اور 30،30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا، سانس نہ نکل جانے تک عمران کو تختہ دار پرلٹکائے رکھنے کا حکم ،ملزم کیخلاف مزید 3 کیسز کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قصور کی ننھی زینب کو زیادتی کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے والے ملزم عمران کے خلاف نور فاطمہ ،لائبہ اور عائشہ اسد کے3چالانوں کی سماعت کی گئی جس میں اے ٹی سی کے جج سجاد احمد نے ملزم عمران کو تینوں کیسز میں علیحدہ علیحدہ 4،4 بار سزائے موت کی سزا اور 30،30 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم کو تحتہ دار پر سانس نہ نکل جانے تک لٹکا رہنے دیا جائے ۔ذرائع کامزید کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مزید 3 کیسز کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔
