لاہور(خبرنگار)شہر میں گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شدت اختیار کر گیا۔ شہر کے کئی علاقوں میں اعلانیہ کے ساتھ جبری لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نشاط کالونی، آر اے بازار، ڈیفنس، شاہدرہ، چوبرجی،سمن آباد ،لارنس روڈ ،دیوس روڈ ،شالیمار ،مغل پورہ ،دھرم پورہ ،ہربنس پورہ ،دروگہ والا و دیگرعلاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری گرمی نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو کی بجلی کا استعمال 3900میگاواٹ ہے اور اس کو شارٹ فال کی وجہ سے 3547میگاواٹ دی جارہی ہے لیسکو کی جانب سے 3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا کہا گیا ہے لیکن شہر میں لوڈ شیڈنگ 8سے16گھنٹے کی جارہی ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں زبردستی شارٹ فال ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے لیسکو انتظامیہ لوڈشینڈنگ سے انکاری ہے۔