پشاور(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی نے انتخابات میں بدترین شکست کے بعد ضلعی شوریٰ کے متعدد سینیئر اراکین کو پارٹی آئین کی خلاف ورزی پر بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے جماعت سے خارج کردیا۔ڈا جماعت اسلامی کے صوبائی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں سیکریٹری جنرل عبدالوصی کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں مبینہ طور پر پارٹی کی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے پارٹی کے متعلقہ شعبہ جات کی سفارش پر پشاور اور ضلع لوئر دیر کی مجلس شوریٰ کے اراکین کو خارج کیا جبکہ نکالے جانے والے ارکان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔جماعت اسلامی کے جن 20 ارکانِ شوریٰ کو خارج کیا گیا ان میں لوئر دیر سے اجمل خان، محمد کریم، نور محمد، قاضی اعزازالحق، نثار احمد، غلام محمد، عبدالکبیر خان اور فضل رحیم شامل ہیں۔پشاور سے جن ارکان کو پارٹی سے خارج کیا گیا، ان میں اسراراللہ ایڈوکیٹ، فضل اللہ داو¿د زئی، لطف اللہ، محمد نعمان، محمد اقبال، عاطف حسین، شیر زمان، ہارون لقمان سہیل خان، شوکت سدوزئی، ڈاکٹر فیاض خان نیاز محمد ہیں۔