تازہ تر ین

کیا چیف الیکشن کمشنر الیکشن کے روز سو رہے تھے؟چیف جسٹس برھم کھری کھری سُنا دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انتخابات کے روز میں نے چیف الیکشن کمشنر سے تین دفعہ رابطہ کیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا میرے خیال سے شاید وہ اس دن سو رہے تھے۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر امیدوار عابدہ راجا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن سے متعلق اہم ریمارکس دیئے کہ پتا نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے، جب ہمارے پاس کیسز آئیں گے تو معلوم نہیں کیا کریں گے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اچھا بھلا انتخابی عمل جاری تھا لیکن الیکشن کمیشن نے مہربانی فرما دی، میں نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے تین دفعہ رابطہ کیا کوئی جواب نہیں آیا، میرے خیال سے شاید وہ اس دن سو رہے تھے، اس روز تو ان کاسسٹم ہی نہیں چل رہا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain