پشاور(سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی اور زلمی فانڈیشن کے زیر اہتمام پہلا زلمی آزادی کپ پشاور میں شروع ہوگیا، ابتدائی میچ میں پشاور بلیوز نے نوشہرہ بلیوز کو26 رنز سے شکست دی۔پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فانڈیشن کے زیر اہتمام زلمی آزادی کپ خیبرپختونخوا میں شروع ہوگیا۔ زلمی آزادی کپ 14 اگست تک خیبرپختونخوا میں جاری رہے گا۔جس میں صوبے بھر سے 52 ٹیمیں شریک ہیں اور ایونٹ میں ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز ان ایکشن ہیں۔
