تازہ تر ین

پاکستان میرا ملک ، اس کےلئے کھیلنا چاہتا ہوں،کلیم اﷲ

اسلام آباد(سی پی پی)قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایشین گیمز کی صورت میں3 سال کے وقفے کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ کھیل رہا ہے، پی ایف ایف نے کیمپ کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے مجھے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکلیم اللہ نے کہا کہ میں لاہور میں چیف کوچ اور سیکریٹری پی ایف ایف سے ملا اور انھیں درخواست کی کہ مجھے ازمیرسپورز کلب کے لیے این او سی کی ضرورت ہے لیکن کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا۔ اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ اب فیڈریشن حکام نہیں چاہتے کہ میں پاکستان کے لیے کھیلوں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی طرح ہمیں فیڈریشن کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ ملتے ہیں اور نہ ہی دوسری مراعات ملتی ہیں۔ اگر پاکستان کے لیے کھیلیں تو ہمیں مالی طور پر زیادہ نقصان ہوتا ہے۔، لالچی نہیں ہوں، یورپ میں کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے اپنے طور پر کوشش بھی کی، اب ترکی میں ہوں اور یہ میرے لیے اچھا موقع ہے کہ یہاں ماہر کوچز کی نگرانی میں بہت کچھ سیکھ سکوں۔، انھوں نے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے، میں اب بھی اپنے ملک کیلیے کھیلنا چاہتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain