تازہ تر ین

سام سنگ گیلکسی نوٹ 9، بڑی بیٹری اور بلیو ٹوتھ ایس پین کے ساتھ فروخت ہوگا

جنوبی کوریا(ویب ڈیسک) سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا گیلکسی نوٹ 9 اس ماہ یعنی اگست 2018 کے تیسرے ہفتے میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ اس بار بڑی اسکرین، 20 فیصد زیادہ بیٹری اور بلیو ٹوتھ پین اس کے نئے فیچرز میں شامل ہیں۔گیلکسی نوٹ 9 کی بیٹری اس بار 4000 ایم اے ایچ کی ہے جو پہلے ماڈل سے 20 فیصد زیادہ ہے۔ نئے نوٹ میں بعض تبدیلیوں کی پہلے ہی پیش گوئی کی جاچکی تھی جن میں ایس نائن پلس سے ڈبل کیمرہ لیا گیا ہے، چھ یا آٹھ جی بی ریم کے ساتھ اسنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ اور 6.4 انچ اسکرین کے ساتھ یہ 128 جی بی سے شروع ہورہا ہے اور 512 جی بی تک میں دستیاب ہوگا۔امریکا میں گیلکسی نوٹ 9 کو گہرے نیلے اور بنفشی رنگ میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس کا ڈسپلے سپر اے ایم اوایل ای ڈی پر مبنی ہے جس سے اسکرین کا معیار بڑھا ہے۔ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ کیمرے سے تصاویر کےلیے آرٹیفشیل سین آپٹیمائزر بنایا گیا ہے لیکن تجزیہ کار اس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔گیلکسی نوٹ کا لازمی حصہ ایس پین اس بار بلیو ٹوتھ فیچر کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے جو فون سے صرف 40 سیکنڈ میں چارج ہوجاتا ہے جبکہ بلیو ٹوتھ ایل ای کنکشن کے ساتھ یہ ا?دھے گھنٹے میں چارج ہوتا ہے۔ سام سنگ کیمروں کے سافٹ ویئر میں صارفین نے غیرضروری کنٹراسٹ اور تبدیلیوں کی شکایت کی تھی۔ اسی بنا پر اب مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمرہ پیش کیا گیا ہے۔گیلکسی ایس پین اب ریموٹ کنٹرول کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے۔ اس پر لگے بٹن ایپ کھولنے، تصویر لینے اور دیگر ضروری کاموں کےلیے استعمال ہوسکتے ہیں۔128 جی بی گیلکسی نوٹ کی قیمت ایک ہزار ڈالر ہوگی جبکہ 512 جی بی والا ماڈل 1250 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain