لاہور (ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے دیگر سیاسی جماعتوں سے آنے والے انتخابی گھوڑوں کے ساتھ ساتھ اپنے پرانے کارکنوں کو بھی ٹکٹ دیئے تھے جن میں سے بعض نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان میں سے ایک باجوڑ کے حلقہ این اے 41سے قومی اسمبلی میں پہنچنے والا نوجوان گل ظفر باغی بھی ہے جو راولپنڈی کے ایک ہوٹل پر ویٹر کی نوکری کرتا تھا۔ظفر گل باغی کا کہنا ہے کہ میں غریب اور پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھتا ہوں،میراطرززندگی میرے علاقے کے عام لوگوں جیسا ہے چنانچہ انہوں نے امیر امیدواروں کو مسترد کرکے تبدیلی کو ووٹ دیئے ہیں اور مجھے فتح مند کیا ہے۔