اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔تحریک انصاف کے رہنماجاوید بدرکی طرف سے نیب کو لکھے گئے خط میں نیب سے چیئرمین پی سی بی کیخلاف تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں بے پناہ کرپشن کی یہی وجہ ہے کہ وہ پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ منظرعام پرنہیں آنے دے رہے۔خط میں کہاگیا کہ نیب سے درخواست ہے کہ پی ایس ایل کا سارا فنانشل ریکارڈفوری قبضے میں لیاجائے۔ خط کے مطابق نیب اگر چیئرمین پی سی بی کیخلاف انکوائری کرے توبڑی کرپشن سامنے آئے گی۔
