تازہ تر ین

سپیکر کا الیکشن آج ، اسد قیصر اور خورشید شاہ مد مقابل

اسلام آباد( آئی این پی) 15ویں قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ( آج) ہو گا ، متحدہ اپوزیشن کی طرف سے خورشید شاہ نے سپیکر جبکہ مولانا اسعد محمو د نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،تحریک انصاف کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے قاسم سور ی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ، پی ٹی آئی کے اسد قیصر پہلے ہی اسپیکر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مراحلہ مکمل ہو گیا ، قومی اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے انتخاب ( آج) بدھ کو ہو گا ۔متحدہ اپوزیشن کی طرف سے پیپلز پارٹی کی سید خورشید شاہ نے اسپیکر جبکہ مولانا اسعد محمود نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے ، سید خورشید شاہ کے ساتھ نوید قمر ، روبینہ خالد اور شازیہ ثوبیہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت موجود تھے، کاغذات جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میں تیس سال سے اس پارلیمنٹ میں ہوں سب پارلیمنٹیرینزکے ساتھ تعلق بھی ہے وہ مجھے جانتے بھی ہیں ، میری سیاست کو بھی جانتے ہیں ، میری ہمیشہ یہ سیاست رہی ہے کہ پارلیمنٹ کی سیاست ہو نا چاہیئے اور سب کو ساتھ لے کر جانا چاہیے ، چاہے وہ اپوزیشن میں یا حکومت میں ہو ، میرا اپنا سیاسی کردار رہا ہے ، امید کر تا ہوں پارلیمنٹیرینز اس بات کو سامنے رکھیں گے ، اس وقت ضرورت ہے پارلیمنٹ کی کہ ایک ایسا شخض ہونا چاہیئے جو سب کو ساتھ لے کر چلے ، سپیکر ہاﺅ س اور ارکان کے حقوق کانگران ہو تا ہے ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر دونوں کے عہدوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں، امید بھی ہے اور انتخابات لڑے بھی امید پر جاتے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ اور متحدہ مجلس عمل کے علاوہ بھی دیگر جماعتوں سے رابطے ہوئے ہیں ، ہم انتظار میں ہیں کہ مثبت جواب ملے گا ،پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے قاسم سور ی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ، کاغذات جمع کرانے کے بعد قاسم سوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جماعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے ڈپٹی سپیکر کے لئے نامزد کیا ہے ، ہماری تعداد زیادہ ہے ،پاکستان تحریک انصاف کا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اکثریت کے ساتھ منتخب ہو گا ،علی جدون اور فرخ حبیب کی تائید سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،( آج) تحریک انصاف کا ایک تاریخی دن ہو گا ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر تحریک انصاف کا منتخب ہو گا ، میں بلوچستان سے ہوں دو مرتبہ صوبائی صدر رہ چکا ہوں ، انتخابات میں بڑے بڑے برج گر اکے اسمبلی میں پہنچا ہوں ،عمران خان کا پرانا سپاہی ہوں ، سب کو ملا کر اس اسمبلی کو چلائیں گے ، ہم خورشید شاہ ، اختر مینگل ، مسلم لیگ (ق) ، ایم کیو ایم پاکستان اور شازین بگٹی کے پاس گئے ، ہم ہر ایک کے پاس گئے، ہمیں ووٹ مانگنے کا حق ہے۔ تحریک انصاف بلوچستان کے مسائل کو حل کرے گی اور بلوچستان کی محرومیاں دور کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے جہاں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، وہ متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی وصول کیے اس موقع پر دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کے آنے سے پہلے ہم بلا مقابلہ انتخاب کا طریقہ دیکھ رہے تھے جس پر خورشید شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرے خلاف سازش تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے خورشید شاہ کے تجویز کنندگان میں ان کے دیرینہ دوست سید نوید قمر، رمیش لعل، شازیہ ثوبیہ، مسرت مہیسر اور شاہدہ رحمانی شامل ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسپیکر شپ کےلئے پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور متحدہ اپوزیشن کے خورشید شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔یاد رہے کہ (آج) بدھ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ 25 سال سے پارلیمنٹ میں ہوں اور جتنے ممبران پارلیمنٹ میں آرہے ہیں سب سے اچھا تعلق ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ¾پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کے لیے بات کی ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain