اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار عثمان بزدار کاشتکاری اور وکالت کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔ عثمان بزدار ڈی جی خان میں 10مرلے پلاٹ اور 4کنال اراضی کے مالک ہیں، جبکہ تونسہ شریف میں انکی 14کنال اراضی ہے۔ جس پر ایک مکان تعمیر کیا گیا ہے۔
