تازہ تر ین

شوہر نے 2بچوںکی ماںزہریلے سپرے سے مار ڈالی

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) خاوند نے گھریلو جھگڑے کی رنجش پر والدہ کے ہمراہ سپرے والی زہر پلا کر بیوی کو قتل کر دیا۔ فردوس پارک لاہور کے محمد اقبال کی بیٹی عالیہ بی بی کی شادی 6سال قبل اوکاڑہ کے نواحی قصبہ شام دین واہگرہ کے رہائشی عدیل سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بچے پیدا ہوئے جبکہ اب بھی وہ حاملہ تھی۔ میاں بیوی کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز طیش میں آکر عدیل نے اپنی والدہ شیماں بی بی کے ہمراہ اپنی بیوی عالیہ بی بی کو زبردستی سپرے والی زہر پلا دی جس سے وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain