تازہ تر ین

ہالی وڈ کی ڈراﺅنی اور ایڈونچر فلم ” الفا “ کی دھوم ‘بزنس میں آگے

لاہور(شوبزڈیسک)ہالی وڈ فلم” الفا “ کے سینماﺅں میں چرچے ہیں اور اس وقت بزنس میں بھی ہالی وڈ فلموں میں آگے ہے۔اس فلم میں ہالی وڈ کے نامور سٹارز نے کام کیاہے جن میں مرکزی کردار اداکار کوڈی سمتھ میکفی کا ہے جو فلم میں کیڈا کے کردار میں نظر آئے ہیں۔کوڈی آسٹریلین اداکار ہیں جو اس سے قبل ٹی وی کے کئی سیریل کر چکے ہیں۔نوجوان کیڈا اپنے کر میگنن قبیلے کے ساتھ اپنی پہلی کوشش کے دوران مرنے کے بعد جنگل میں اکیلے رہنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ اس بھیڑ ئیے کو مارنا چاہتا ہے جس نے اس کی جان لی لیکن بعد میں دونوں دوستی کر کے ممکنہ طور پر اتحاد تشکیل دیتے ہےں اور ہمیشہ اکٹھے وہتے ہیں۔یہ وہی بھیڑیا ہے جو لڑائی کے دوران اس کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔اسے جگہ جگہ زبردست مشکلات اور غیر منفی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جب دوستی ہو جاتی ہے تو کیڈے اور بھیڑیئے کو فکر لاحق ہوتی ہے کہ سردی سے پہلے گھر بنائیںجس کے لئے سخت پتھریلی اور ناقابل اطمینان زمین ہے ۔اس کی تزئین کےلئے ٹریک بنانا بھی ضروری ہے۔اس مقصد کیلئے پل پل خطرات کا سامنا کرنا اس ہارر اور ایڈونچر فلم کو انتہائی پر لطف بنا دیتا ہے۔فلم میں کوڈی کیساتھ اداکارہ کیونر وریلا کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔جس کا فلم میں نام شامن ہے۔اس کے علاوہ جینز ہلٹن‘جونز ہاکر‘سپینر بوگریٹ‘نتاسیا مالدے‘مارکن کوالزیک‘مرسیڈیز ڈی لا زردا بھی شامل ہیں۔فلم کا پریمئیر نیویارک اور دوسرے ممالک میں ہو چکا ہے اور یہ فلم کل ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلمی تجزیہ نگاروں کا فلم دیکھنے کے بعد کہنا تھا کہ فلم کی کہانی انتہائی متاثرکن ہے۔کوڈی اس سے پہلے ایک بہترین فلم کرکے بھی اپنا نام بنا چکے ہیں جس کا نام ” دی بوائے ان دی روڈ“ ہے ۔کوڈی عمر کے لحاظ سے نوجوان ہیں اور ان کی عمر ابھی بائیس سال ہے اور وہ لڑکیوں میں بہت فیورٹ مانے جاتے ہیں۔ فلم کی کہانی بیس ہزار سال پرانی ہے کیڈے اپنے پہلے جنم میں اپنے ہاتھ کی پشت پر ایک نشان دیکھتا ہے جو اس کو آہستہ آہستہ بھیڑیا دکھائی دینے لگتا ہے ۔وہ اس کو تلاش کرتا ہے تو بھیڑیا اس پر حملہ کر دیتا ہے اور بھیڑیا زخمی ہو کر بھاگ جاتا ہے۔ قبیلہ والے اس کو مرنے کے بعد پتھروں میں دفنا دیتے ہیں لیکن جب وہ چلے جاتے ہیں تو اس کی زندگی لوٹ آتی ہے اور وہ پتھروں کی قبر ہٹا کر باہر نکل آتا ہے۔یہ اس کا نیا جنم ہے وہ بھیڑیئے کی تلاش میں نکل پتا ہے اور ایک جگہ اسے نیزے سے مارنے کی کوشش کرتا ہے تو اچانک اسے بھیڑئیے کا زخم دکھائی دیتا ہے اور وہ اسے مارنے کا ارادہ ترک کردیتا ہے اور اس کا دوست بن کر اس کا علاج شروع کردیتا ہے جب وہ ٹھیک ہو جاتا ہے تو دونوں دوست بن کر پہاروں اور جنگلوں میں اکٹھے اٹھتے بیٹھتے اور سوتے ہیں او


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain