تازہ تر ین

ہمیشہ کی طرح کراچی کی بوہری برادری نے بھی آج عید الاضحی کی نماز کےءبعد قربانی کی رسم ادا کر دی

کراچی( ویب ڈیسک ) ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے۔ملک بھر کی طرح آج کراچی میں بھی بوہری برادری عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔کراچی میں بوہری کمیونٹی کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔ نماز عید کےموقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئےاور بوہری مساجد جانے والے راستے بند کردیے گئے دئیے۔نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اورایک دوسرے کومبارک باد دی۔ بوہری برادری کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا جارہا ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain