لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے اور آج انہوں نے پہلے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کل پاکستان بھر میں عید الضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی اور اس صورتحال کے پیش نظر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی حکام سمیت دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ عثمان بزدار نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں ، اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔
