تازہ تر ین

متنازعہ خبر …. بڑا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کی سربراہی سول شخص کو سونپنے کا فیصلہ ہو گیا ۔وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ متنازعہ خبر کی تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ اعلی افسر ہو گا ۔نجی چینل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کے خلاف ڈان نیوز میں شائع ہونے والی خبر پرتحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سول شخص کو سونپی جائے گی اور اس کام کے لیے اعلی افسر کا انتخاب کیا جائے گا ۔اس دوران متنازعہ خبر پر تحقیقات سے متعلق ٹائم فرئم پر بھی بات چیت ہوئی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain