اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن سڑکوں پر تھے تو عمران بنی گالا میں سوئے ہوئے تھے ، وہ قوم کے سامنے ایکسپوز ہو گئے ، ان کی اب کوئی نہیں سنے گا۔اپوزیشن لیڈر نے نصرت بھٹو اور بی بی شہید کی جدوجہد کا حوالہ دیا۔ انہوں نے وزیراعظم سے بلاول کے مطالبات ماننے کا مطالبہ کیا۔خورشید شاہ کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کپتان کا بنی گالا کی پہاڑی سے نہ اترنا کھلاڑیوں کے باہر نہ نکلنے کی وجہ ہے۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کا ہر ایکشن نواز شریف کو مضبوط کرنے کیلئے ہوتا ہے۔ انھوں نے پیش گوئی کی کہ ایک بار پھر بال نواز شریف کے کورٹ میں ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ حکومت بحران سے نکلے گی یا نہیں فیصلہ چند دن میں ہوگا۔حکومت ہماری پارٹی کے تین مطالبات مان کرہی بحران سے نکل پائیگی۔انھوں نے مزید کہاکہ عمران خان نوازشریف کی طاقت ہیں۔پش اپس دراصل بھاگنے کی تیاری ہوتی ہے۔پش اپس اس لیے لگاتے ہیں کہ ہم بھاگنے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے واضح کیاکہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن کی مایوسی خطرناک ہوتی ہے۔ دھرنے کے لئے چندہ دینے والے پیسے واپس مانگ رہے ہیں ،عمران خان کی بات اب کوئی نہیں سنے گا۔