لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نے اپنی اہلیہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ قادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ دو روز میں کر دیا جائے گا۔ اس طرح آزاد امیدوار سید عمران اور آصف رضا بیگ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2روز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔