لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان نے سخت سکیورٹی میں کمرشل کی شوٹنگ کرائی جہاں تصاویر بنوانے والے بہت سے پرستاروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز جوہر ٹاﺅن میں بننے والے ایک نئے شاپنگ مال کے کمرشل کی شوٹنگ کرائی۔شاپنگ مال میں ماہرہ خان کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے جن میں سے اکثر ان کے ساتھ تصاویر بنوانے اور ملنے کے خواہش مند تھے لیکن انتظامیہ نے ان کے گرد سکیورٹی گارڈ کا حصار بنایا ہواتھا اور ہر کسی کو ان کے قریب آنے سے منع کردیا تھا جس کی وجہ سے کوئی بھی پرستار نہ تو ان سے مل سکا اور نہ ہی سیلفی بنانے کی خواہش پوری کرسکا۔شاپنگ مال کے علاوہ انہوں نے باری سٹوڈیو میں بھی اسی کمرشل کی شوٹنگ کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان نے شوٹ کے منتظمین کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ اس دوران کوئی بھی ان کے پاس نہ آئے کیونکہ وہ کسی سے بھی نہیں ملنا چاہتیں۔