تازہ تر ین

پنجاب میں طوفانی گرد، 23جاں بحق، سانس کی بیماریوں میں اضافہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضا میں گردوغبار اور دھواں جمع ہونے سے فضا آلودہ ہوگئی جس کے باعث شہری نزلہ، زکام ، کھانسی ، بخار اور سانس کی بیماریوں کے ساتھ آنکھوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔ فضا میں گرد اور آلودگی کی وجہ سے دھند کی سی کیفیت پیدا ہوگئی جس کو ماہرین نے سموگ کا نام دیا ہے جبکہ حدنگاہ بھی کم ہوگئی۔ جبکہ مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ رات گئے موٹروے کو بند کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ”سموگ“ کا یہ سلسلہ صرف بارش یا تیز ہواﺅں کے چلنے سے ختم ہوسکتا ہے، تاہم آئندہ تین چار روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں جس کی وجہ سے سموگ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سموگ کا سلسلہ نومبر میں جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں شاہ کوٹ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، کوٹ رادھا کشن، پھولنگر، کھڈیاں خاص، منڈی عثمان والا، ملتان کے علاقوں میں ہوا میں نمی کی وجہ سے گردوغبار اور دھواں جمع ہونا شروع ہوگیا جبکہ فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں بھی فضا میں جمع ہو رہا ہے۔ تمام دن مطلع سموگ کی وجہ سے ابرآلود رہا اور سورج کی چمک بھی سموگ کو ختم نہ کرسکی۔ لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 15 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب ساٹھ فیصد رہا۔ ماہر موسمیات شوکت علی اعوان نے بتایا کہ اکتوبر میں ویسے ہی ملک میں سب سے کم بارش ہوتی ہیں۔ نومبر میں فوری طور پر سموگ کے خاتمے کا امکان نہیں، اگر تیز ہوا چل پڑے تو سموگ میں کمی ہو سکتی ہے۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری باہر نکلتے وقت اپنا منہ ڈھانپ کر رکھیں اور موٹرسائیکل سوار عینک کا استعمال کریں۔ شہری آنکھوں کو بار بار پانی سے صاف کریں اور غرارے کریں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف آپتھامالوجی پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ شہری اینٹی بائیوٹک آئی ڈراپس کے استعمال سمیت آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ علاوہ ازیں لاہور کے علاوہ بھارتی شہر امرتسر، لدھیانہ، دہلی میں بھی سموگ فضا میں موجود ہے، ڈی جی میٹ نے کہا ہے کہ دھند اگلے دو ماہ تک رہے گی اور بارش ہونے کے بعد ہی یہ ختم ہوگی، شیخوپورہ میں شدید دھند کے باعث تیس گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ جلالپور میں محمد ارشد الطاف کی موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار قمر کے ساتھ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ارشد اور قمردم توڑ گئے۔
لاہور (خصوصی رپورٹ) شہر کی فضاو¿ں نے دھندو گردوغبار کی سفید چادر اوڑھ لی، دھندلے موسم نے سردی کا ماحول بنادیا۔ درجہ حرارت کی شدت بھی کم ہوچکی ہے۔ شدید دھند وگردوغبار کی صورتحال پر چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کہتے ہیں موسم کی یہ حالت ابھی چند روز برقرار رہے گی جس دوران درجہ حرارت اور بھی ہوگا۔ شہریوں نے موسم کی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ باریک اور ٹھنڈے کپڑوں کی جگہ اب موٹے اور گرم کپڑوں نے لے لی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر طرف ماحول اب بدلا بدلا سا لگ رہا ہے۔ دھند، ٹھنڈی ہوا اور سورج کی مدھم کرنوں سے لگتا ہے موسم بدل رہا ہے۔ شہر میں دھند اور گردو غبار کے بادلوں کی وجہ سے آنکھوں کی الرجی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ ماہرین امراض چشم کہتے ہیں آنکھ کا سرغ ہونا، سوزش اور پانی بہنا ڈسٹ الرجی کی علامت ہیں۔ موٹر سائیکل سوار عینک کا استعمال کریں۔ شہری گرد سے بچانے کیلئے پانی سے آنکھوں کو بار بار صاف کریں۔ سموگ کے باعث شہر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں آو¿ٹ ڈور سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاحکم ثانی سرکاری اور نجی سکولوں میں آو¿ٹ ڈور سرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ سکولوں میں تمام سرگرمیاں کا انعقاد صرف کلاس رومز میں کیا جائے گا۔ دھند نما گردوغبار کی وجہ سے ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لینے، بڑھتے امراض کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 20 رکنی کمیٹی کے کنویز مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ہونگے جبکہ صوبائی وزیر ماحولیات اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کمیٹی کے کنویز ہونگے۔ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈی جی پی ڈی ایم اے، چیف میٹرالوجسٹ لاہور اور ماہرین ماحولیات شامل ہیں۔ کمیٹی سموگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے فوری ططور پر ہنگامی پلان مرتب کرے گی۔ کمیٹی سکول جانے والے بچوں کو موجودہ صورتحال میں محفوظ رکھنے، ٹریفک حادثات کے خطرات میں کمی لانے اور عوام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی آج وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اس ضمن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے ایم ٹو شدید دھند کے باعث لاہور سے سیال موڑ تک بند کردی گئی۔ موٹروے ایم تھری کو پنڈی سے فیصل آباد تک بند کردیا گیا۔ نیشنل ہائی وے پر لاہور سے پتوکی تک شدید دھند۔ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر غیرضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس اور وائپرز کا استعمال کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 130 پر کال کریں۔ پنڈی بھٹیاں کے شہر اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کردیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند۔ حد نگاہ پانچ میٹر رہ گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain