لاہور (ویب ڈیسک )ہیواوے نے اپنے میٹ 20 سیریز کا 4 کیمروں والا لائٹ ورڑن متعارف کرا دیا ہے اور حیران کن طور پر یہ نیا فون فلیگ شپ میٹ 20 سے ایک ماہ پہلے ہی پیش کردیا گیا ہے۔میٹ 20 لائٹ فیچرز کے لحاظ سے ایک مڈرینج فون ہے جس میں 6.3 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اس کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ایک کیمرہ 20 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کے ساتھ ہے جو کہ دھندلے پس منظر والے پورٹریٹ شاٹ کو لینے میں مدد دیتا ہے۔فرنٹ پر متاثرکن 24 میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ دوسرا کیمرہ 2 میگا پکسل ہے جو کہ Bokeh ایفیکٹ میں مدد دیتا ہے۔کمپنی کے مطابق میٹ 20 سیریز کے لائٹ ورڑن کو ڈیڑھ ماہ پہلے متعارف کرانے کا مقصد لوگوں یہ سوچنے پر مجبور کرنا ہے کہ اگر لائٹ ورڑن ایسا ہے تو میٹ 20 کیسا ہوگا۔یہ فون 379 برطانوی پاینڈز میں فروخت کیا جائے گا جو کہ ایشیائی ممالک میں یقیناً کافی کم داموں میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب ہیواوے کا نیا فلیگ شپ فون میٹ 20 اگلے ماہ 16 تاریخ کو متعارف کرایا جائے گا۔اس بات کا اعلان کمپنی کی جانب سے آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ نیا فون 16 اکتوبر کو پیش ہوگا۔