تازہ تر ین

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سورۃ الکوثر بھول گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سورۃ الکوثر بھول گئے۔صدارت (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی حتمی توثیق بھی کی۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور شہباز شریف نے خود تلاوت کی، تاہم صدارتی الیکشن کا دباؤ کہیے یا گھبراہٹ کہ وہ سورۃ الکوثر بھول گئے۔ شہباز شریف نے سورۃ الکوثر ادھوری چھوڑ دی اور صدق اللہ العظیم کہہ دیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain